مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی حکام کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں امریکہ کی ناکامی اور اس پر ملکیت کا دعویٰ کرنے کے درمیان فاصلہ، واشنگٹن اور آبنائے ہرمز کے درمیان موجود 7 ہزار میل کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔
محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکی حکام پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے سے قاصر ہے، لیکن اس کے باوجود اس پر ملکیت کا دعویٰ کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا: "خلیج فارس میں امریکہ کے بعد کے نظام میں خوش آمدید۔"
آپ کا تبصرہ